نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی بجلی بلوں سے متعلق بیان کی وضاحت

اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں کے معاملے پر ہونے والی ہڑتال سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت کردی ، کہتے ہیں یہ نہیں کہا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طبقے سے ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ پڑا مگر ہم عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جسے واپس لینا پڑے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی بحران اور بلوں کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیم طویل اور قلیل مدتی حل تجویز کرے گی جس کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔

ہم منفی اور تخریبی خیالات کو پذیرائی بخش کر اپنی ذات کو زخم زخم کر لیتے ہیں، غصے، ڈر، حسد یا انتقام کی آگ میں اندھا ہو کر خود کو نقصان پہنچاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے جس کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *