سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پی ایس ایل ٹیم کے کوچ مقرر

لاہور (پاکستان امیج) آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں اور اسی وجہ سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں اور مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے ٹیم کو بے حد فائدہ ہوگا۔شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت پی ایس ایل تھری اور فائیو میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *