اسلام آباد (پاکستان امیج) متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا صارفین سے سیاسی مشورے مانگنا شروع کردیئے ہیں اور اب کی باراپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’انہیں اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے ؟‘۔
حریم شاہ کے اس سوال پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی دل کھول کر مشورے دیئے اور ایک صارف تو سب پر بازی لے گئیں کیونکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ ’آل لیک پارٹی‘ نام رکھیں۔
اسی طرح ایک صاحب نے پاکستان لیڈرشپ موومنٹ نام کا مشورہ دیا تو کسی نے ’تحریک عورت پارٹی‘ رکھنے کی تجویز دی۔
Guys, Mujhy apni political party ka kya Naam rakhna chahiye?? 🤔 pic.twitter.com/XuCZ7PU4pb
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) December 4, 2023
اسی طرح ایک اور پوسٹ میں حریم شاہ نے سوال کیا کہ میری سیاسی پارٹی کا انتخابی نشان کیا ہونا چاہیے اور اس پر بھی انٹرنیٹ صارفین کے تبصروں اور مشوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
Pakistan Image