اسلام آباد (پاکستان امیج)کینڈی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کی شعیب اختر نے تعریف کردی۔پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتداء میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے 2 بھارتی بلے بازوں کو بولڈ کر کے پویلین کی جانب روانہ کیا۔ایشیا کپ میں گروپ اے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔
Kitnay aadmi thay? pic.twitter.com/Joe6xyFvlg
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 2, 2023
اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کرنے کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کرلی۔ حارث رؤف نے حریف ٹیم کی تیسری وکٹ شریاس ایئر کو 14 رنز پر کیچ آؤٹ کرواکر حاصل کی اس وقت بھارتی ٹیم نے 48 رنز اسکور کیے تھے۔
Pakistan Image