سرفرازاحمد اور محمد رضوان میں سے کس کو کھلایا جائے گا ؟ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتا دیا

کینبرا(پاکستان امیج)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے جبکہ عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے ،بابراعظم نمبر چار پر کھیلیں گے ۔

کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعودکا کہناتھا کہ ہم یہاں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے، ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہو گی، باولرز بیس وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ سڈنی میں گیند ریورس سوینگ ہوتا ہے اس لیے ہم وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں، جبکہ خرم شہزاد اور امیر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں ، ہمارے پاس باولنگ میں بہت اچھے آپشنز موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر دنیا ئے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں ، یہ سیریز ان کیلئے ایک جذباتی سیریز ہو گی لہذا ہم کوشش کریں گے کہ آخری سیریز میں وارنر کیلئے مختلف چیلنجز لائیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 25 دسمبر سے میبرن میں اور تیسرا میچ 3 جنوری کو سڈنی میں شیڈول ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *