لباس تبدیل کرلیں، ثنا جاوید کے ایک ہی لباس پہننے پر ناظرین سیخ پا ہوگئے

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ ثنا جاوید اپنے حالیہ نشر ہونے والے ڈرامے میں جامنی لباس پہننے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ ڈرامے کی مرکزی اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر شدید مضحکہ خیز ٹرولنگ کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جنہوں نے اب تک نشر ہونے والی تقریباً سب ہی اقساط میں ایک ہی جوڑا پہن رکھا ہے۔ ثناکا یہ لباس مداحوں کو پریشان کر گیا اور وہ اس بات پر حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ مداح ثنا کے آٹھویں قسط سے پہنے گئے ایک ہی لباس سے اکتا چکے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ مطالبات بھی سامنے آئے ہیں کہ ثنا کا لباس فوری تبدیل کروایا جائے۔ ایک صارف نے لکھا کہ حد ہے 15 اقساط ہوگئیں پھر بھی کا لباس تبدیل نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *