پی سی بی کی 3 پلیئرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت

لاہور (پاکستان امیج)پی سی بی نے 3 پلیئرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کےلیے اجازت نامہ جاری کردیا۔

پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کےلیے این او سی دیا گیا ہے۔این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق بی بی ایل کےلیے حارث رؤف، اسامہ میر کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 میچز کےلیے این او سی جاری کیا گیا۔قومی کرکٹرز کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان یعنی 21 دن کےلیے این او سی جاری کیا گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *