کراچی (پاکستان امیج)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے انڈونیشیامیں لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیئے ہیں جس کے بعد ایک طیارہ ایک یا دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا طیارہ بھی چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا، دونوں طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے ایئر بس طیارے 16 ہو جائیں گے ، پی آئی اے کے دو ایئر بس لیزنگ کمپنی سے تنازعے کے باعث ستمبر 2021 سے جکارتہ میں تھے ، ری ڈیلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض خریدا گیا ہے ۔
Pakistan Image