ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہومیں درج مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ایمان مزاری کے وکلا زینب جنجوعہ اور قیصر امام نے عدالت سے بعد از گرفتاری ضمانت کی استدعا کی۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سنے اور 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی، وکلا نے کمی کی استدعا کی جس پر عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *