عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر نوٹس لے لیا اور سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے42ارب روپے مختص کئے گئے، وزارت خزانہ نے اب تک 10روپے مہیا کئے ہیں،بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 8فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے فوری طور پر 17ارب روپے درکار ہیں،اس رقم کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا،وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کیلئے تحریری یاددہانی بھی کرائی گئی،رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آج اس سلسلے میں نگران وزیراعظم کو خط بھی تحریر کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *