سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع

راولپنڈی(پاکستان امیج) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ آج ملزمان کو سائفر کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *