دہشتگرد ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چلاس میں بس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا۔ن لیگی چیف آرگنائزر نے پاک فوج کے 2 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہر پاکستانی دہشتگردی ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔دہشتگرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، خوف، وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

مریم نواز نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعا بھی کروائی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *