آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، قیادت کون کریگا؟

سڈنی (پاکستان امیج)آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں 14 رکنی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

14 رکنی آسٹریلین سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جارج بیلے نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے کے مواقع موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ ممکنہ کھلاڑی قومی سطح پر مسلسل مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں، ان میں سے اکثر کھلاڑی بدھ سے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پی ایم الیون کا بھی حصہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *