بھیک مانگنے کیلئے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانیوالا گروہ پکڑا گیا

ملتان (پاکستان امیج) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان فلائٹ نمبر پی اے 870 سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کی ہمراہ جارہی تھی، ملزمان کے پاس کسی ہوٹل کی بکنگ نہیں تھی، اس گروپ میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر مسافروں کی سخت اسکرینگ کی جاری ہے، بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *