پی سی بی نے سلمان بٹ کو بطورکنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی عہدے سے ہٹادیا

لاہور (پاکستان امیج)پی سی بی نے سلمان بٹ کو بطورکنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی عہدے سے ہٹادیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ پی سی بی کے کسی پینل پر نہیں ہیں،سلمان بٹ نے جو کیا ان کی سزا ان کو مل چکی ہے،بطور چیف سلیکٹر میرا فیصلہ ہے کہ میرے ساتھ کام کون کرے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کا دباؤ نہیں سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کررہا ہوں،میری سلمان بٹ سے اس متعلق بات ہوچکی ہے،اب وہ پی سی بی کے کسی پینل کا حصہ نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *