6 افراد کے کار حادثے میں قتل کے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں 6 افراد کے قتل کے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ہی خاندان کے کار حادثے میں مبینہ قتل کے ملزم افنان کو آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔

فاضل جج عبہر گل نے استفسار کیا کہ ملزم افنان کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہئے۔ جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزم کا فون برآمد کرانا ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

جج عبہر گل نے پولیس سے پوچھا کہ ملزم کا فون برآمد کرانا ہے؟ تاہم پولیس نے کہا کہ ملزم افنان کا فون ریکور نہیں کرنا۔ جس پر عدالت نے ملزم افنان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *