پی سی بی نے ایک اور اہم تعیناتی کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وہ کراچی سے سلیکٹر بنیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور کامران اکمل، سلمان بٹ اور داؤد افتخار کے ساتھ کام کریں گے۔ سندھ پریمیئر کھیل کر اسد شفیق تاخیر سے جوائن کریں گے۔ وہ 4 سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔ آئندہ چند روز میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *