پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مریم اورنگزیب نے کیا ردعمل دیا؟

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو “سلیکشن ” قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسرپیس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کا عمل ہوا جو صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا۔ الیکشن کا مقام نا معلوم نہ ووٹرز تھے نہ پریزائیڈنگ افسر اور نہ کوئی الیکشن پراسیس، پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹہ روک کر پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی رہنماوں اور کارکنان کا اتنا خوف تھا کہ انہیں الیکشن کے عمل سے ہی باہر کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں میں اپنے ورکرز کا سامنا کرنے کی بھی ہمت نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *