ہزاروں فٹ بلندی پر محو پرواز 276 مسافروں سے بھرے جہاز کا انجن بند ہو گیا، چنگاریاں نکلنے لگیں، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (پاکستان امیج) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے کا انجن دوران پرواز بند ہو گیا جس پر پائلٹ کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی ائیرپورٹ سے بوئنگ 777 نے مدینہ منورہ کیلئے اڑآن بھری کہ کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنے لگیں اور کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ جاری ہو گئی۔

پائلٹ نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے انجن میں فائر بوتل سے آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔ کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور ائیرپورٹ پر بحفاظت طیارہ اتار لیا۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ طیارے کی لینڈنگ پر سول ایوی ایش ٹیم فوری پہنچی اور پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کے انجن کا معائنہ کیا تاہم جہاز کے انجن میں آ گ کے شواہد نہیں ملے۔ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا، متبادل فلائٹ سے مدینہ منورہ بھجوا دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *