پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب سے زائد کا نیب ریفرنس دائر

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنماوں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب ریفرنس میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو مرکز ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔ دونوں شخصیات نے گجرات کے لیے غیر قانونی طور پر 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ پرویز الہیٰ نے 74 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت وصول کی۔ اکاونٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الہیٰ اور فیملی کے اکاونٹس میں جمع کراتا رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *