ٹرافی پر پاوں رکھ کر تصویر کھنچوانے پر مچل مارش نے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا

لاہور (پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹرافی پر پاؤں رکھنے کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر مچل مارش نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا ہے ۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی، میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا البتہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد بھارت کے خلاف سیریز کی وجہ سے جیت جشن مانند پڑگیا۔آسٹریلوی کرکٹر نے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں گے، جس پر مارش نے جواب دیا سچ پوچھیں تو، ہاں۔

مچل مارش نے ورلڈکپ کے بعد سیریز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جیتنے کے بعد شاید ہم جشن منانے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے مستحق تھے، امید کریں گے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ زیادہ سیریز نہیں ہوں گی۔

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کئی اراکین بھارت میں سیریز کے باعث اسٹیو اسمتھ، ایڈم زمپا، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، جوس انگلیس اور شان ایبٹ کو بھارت میں ہی رکنا پڑا تھا جسکی وجہ سے ٹیم ورلڈکپ کی خوشیاں منانے سے قاصر رہی تھی۔دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست خودرہ بھارتی مداحوں نے بھڑاس آسٹریلوی کرکٹرز پر نکالتے ہوئے جشن منانے کے طریقوں پر سوالات اٹھائے تھے جبکہ بھارت میں مارش کے کھیلنے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *