کامران اکمل اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کردی ہے ۔

مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر کام کا آغاز کریں گے۔ پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر تینوں کنسلٹنٹ اسکلز کیمپ کی اضافی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *