ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام اآباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

بیرون ملک جانے کے لیے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عدلت نے حکم دیا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *