سردیوں کے آتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ۔

اوگرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے82 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے ،فی کلو ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *