اٹک میں ہائی ایس سڑک کنارے کھڑی وین سے ٹکرا گئی، 3 خواتین دم توڑ گئیں، 6 افراد زخمی

اسلام آباد (پاکستان امیج) اٹک میں ہائی ایس سڑک کنارے کھڑی وین سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 3 خواتین دم توڑ گئیں اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اٹک میں حادثہ ہائی ایس کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، گاڑی مزدوری کرنیوالی خواتین کو لے کر جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے لاپرواہی کرتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی وین سے ٹکرا دی۔

حادثے کے سبب 6 افراد کی بری طرح زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے، انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔ لاشوں کو بھی قریبی تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *