امام الحق نے اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خبردار کر دیا

لاہور (پاکستان امج) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے اہلیہ انمول محمود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کھلاڑی نے اپنے مداحوں کو اہلیہ کے حقیقی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ کا سکرین شارٹ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ براہِ کرم نوٹ کیجیے کہ میری اہلیہ کے پاس سوائے اس انسٹا گرام اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی ٹوئٹر یا دوسری سوشل میڈیا آئی ڈی نہیں ہے۔

کھلاڑی کی جانب سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ کے مطابق ان کی اہلیہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہے جبکہ انہوں نے صرف 10 پوسٹس شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ 25 نومبر کو امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *