ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

بے شمار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حال میں کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور ویڈیو میں ماہرہ بھرپور ناز و انداز کے ساتھ چلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں تو کہیں وہ ساڑھی کے پلّو کو کچھ ایسے انداز میں لہراتی نظر آرہی ہیں کہ دیکھنے والا ان کے حسن کے سحر میں جکڑا جائے۔

ساڑھی کے علاوہ ماہرہ خان کو سفید اور ایک تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس بھی دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ خان کے ان تینوں لکس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *