توہین الیکشن کمیشن کیس کی آج سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم لگنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جیل میں ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو گزشتہ سماعت پر پیش نہیں گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا، آج کی سماعت کے دوران بھی سابق وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ کیے جانے کی توقع ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی غیر حاضر تھے، الیکشن کمیشن نے دونوں سابق وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، آج کی سماعت میں اسد عمر اور فواد چودھری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *