پاکستان سپر لیگ9, جاوید آفریدی نے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور (پاکستان امیج) زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نےپشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کرانے کا مطالبہ کردیا

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کروائے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اب کوئی اگر مگر نہیں چلے گا ، ہمارے فینز کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کے تمام میچز ہوم گراونڈ پر کھیلتا دیکھیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کیلئے ڈرافٹ 2023 کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *