دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیاگیا،شاہد خاقان عباسی کا فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کو بیان

اسلام آباد(پاکستان امیج)فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا،شاہد خاقان عباسی ایک گھنٹہ سے زائد کمیشن کے سامنے موجود رہے ،دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دے دیا،کمیشن کی جانب سے 4صفحات پر مشتمل سوالنامہ شاہد خاقان عباسی کو دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیاگیا،جو ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی ،دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *