خاتون جج دھمکی کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہو گئے،گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،سول جج مرید عباس نے بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *