مرغی کے گوشت میں قیمت میں اضافے کاامکان،پولٹری ایسوسی ایشنز کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولٹری ایسوسی ایشنز نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث مرغی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ، اسلام آباد میں چکن کی سپلائی روک دی،پولٹری ریٹیلرز اور پولٹری سپلائرز کی ہڑتال کے باعث چکن کی قلت ہو گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر میں چکن کی یکساں قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ راولپنڈی میں فارمنگ نہ ہونے سے باقی اضلاع سے زیادہ اخراجات ہیں،انتظامیہ یکساں قیمتوں کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے،ایک کلو مرغی پر چار سے پانچ روپے منافع مانگ رہے ہیں،مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے اجناس اور فیڈ سستی کرنی پڑے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *