ابھی فواد چوہدری کےامتحاں اور بھی ہیں، نیب نے ایک اور انکوائری شروع کر دی

لاہور (پاکستان امیج) نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف نیب نے اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہونے پر ایک اور انکوائری شروع کر دی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما کے کئی کیسز میں نام شامل کئے جانے کے بعد امتحاں ابھی اور بھی باقی ہیں۔ اب نیب کو بھجوائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے بے نامی اثاثے بنائے ہیں، شکایت کنندہ نے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

ڈی جی نیب نے فواد چوہدری کے خلاف ویری فیکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *