ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے،پرویز خٹک

پشاور (پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے، میں 40 سال سے ملکی سیاست میں ہوں،عام آدمی کو سہولت دینا مشن ہے، 40 سال میں کئی پارٹیوں کا حصہ رہا ہوں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کےدوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال میں صوبے کی بہتر انداز میں خدمت کی، پی ٹی آئی پی میں لوگ دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد شریف کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں پولیس کو عوام کا خدمت گار بنایا تھا، مختلف اضلاع میں پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتا کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ جہاں سے ملتا ہے وہاں جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *