پاسپورٹ بنوانے والےپاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، ہدایات جاری

کراچی (پاکستان امیج) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے زونل پاسپورٹ دفاتر کو نئی ہدایت جاری کردی۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کرایاجائے اور آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم سے پاسپورٹ کی آمد اور اخراج کو معقول بنائیں۔مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کی سہولت دی جائے اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست دہندگان کو پیشگی اطلاع کا سسٹم نافذ کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *