تحریک انصاف کا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان ہو گیا، چیئرمین تبدیل ہونے کے کتنے امکانات؟

لاہور (پاکستان امیج) تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے یکم دسمبر کو پولنگ ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے جس کے بعد کسی اور رہنما کے چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین کے علاوہ دیگر عہدوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *