کولمبو (پاکستان امیج) ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شائقین بے چین ہیں جن کیلئے موسم سے متعلق خوشخبری سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کینڈی میں موسم بہتر ہو گیا اور بارش کے امکانات بھی کم ہیں۔ موسم کی پیش گوئی کرنیوالی مختلف ویب سائٹس پر کینڈی کا موسم بہتر بتایا گیا ہے۔ پہلے پورے دن بارش کا خدشہ تھا، اب صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔تازہ پیش گوئی کے مطابق دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کا 40 سے 60 فیصد امکان ہے۔ دن ساڑھے 3 بجے بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا۔
‘پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے’، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کا دعویٰ، ساتھ ہی بڑا مطالبہ بھی کر دیا
واضح رہے کہ 2 روز قبل کینڈی میں آج بارش کے 80 فیصد امکانات ظاہر کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
Pakistan Image