کراچی ، کینڈی(پاکستان امیج) ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جارہاہے اور ایسے میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اوپنر فخر زمان کے حوالےسے پیشگوئی کی ہے۔
میچ سے قبل شاہنواز دھانی کی ایک ٹوئٹ خاصی وائرل ہے جس میں انہوں نے فخر زمان سے متعلق پیشگوئی کی۔دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘مجھے فخر زمان بھارت کے خلاف سنچری کرتے نظر آرہے ہیں’۔
ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔
Pakistan Image