بنگلا دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

ڈھاکا(پاکستان امیج) بنگلا دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کرکٹر آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن اپنے آبائی ضلع ماگورا ون کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ان کی کرکٹ میں واپسی کا ابھی نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انگلی انجرڈ ہو گئی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔بنگلا دیش نے 11 سے 31 دسمبر تک وائٹ بال سیریز کے 6 میچز کھیلنے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *