190ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس؛نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی(پاکستان امیج)190ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی گئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 5رکنی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی اہلیہ، وکلا اور ان کی بہنیں عدالت میں پیش ہوئیں،نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی استدعا مسترد کردی اورچیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنےکا حکم جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *