عالیہ بھٹ کی بھی غیراخلاقی “ڈیپ فیک” ویڈیو وائرل

ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی فلم انڈسٹری کی حسینائیں رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد اب عالیہ بھٹ کی بھی “ڈیپ فیک” (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوئی، پھر کترینہ کیف کی جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔

رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کے بعد ماضی کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ کاجول کی بھی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں کاجول کو کیمرے کے سامنے لباس تبدیل کرتے ہوئے دِکھایا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *