انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہو گیا

کراچی (پاکستان امیج )پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاورباری ہفتے کے آغاز پر 13 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 98 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار 184 پر پہنچ گیا جو گزشتہ کاروباری ہفتے 59 ہزار 86 پوائنٹس ہر بند ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *