پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ ، بدنام زمانہ گینگسٹر نے ذمہ داری قبول کرلی

چندی گڑھ (پاکستان امیج) پنجابی فلموں کے معروف بھارتی اداکار گپی گریوال کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی بھی ان کو نہیں بچا سکے گی۔

لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ داؤد ابراہم بھی ان کو گینگسٹر کی پہنچ سے بچا نہیں سکتا۔ گپی گریوال کے سدھو موسے والا کی موت پر تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لارنس پشنوئی نے لکھا کہ گپی گریوال سدھو موسے والا کے کریمنل کردار کو جانتا تھا لیکن پھر بھی وہ انجان بن گیا۔

پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *