کرکٹ میچ جاری تھا کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد میں کرکٹ میچ کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق خطرناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پیش آیا جہاں کرکٹ میچ کھیلا جا رہا تھا کہ مسلح افراد آئے اور ان کی بندوقوں نے اندھا دھند گولیاں اگلنا شروع کر دیں۔

اس دوران بھگدڑ مچ گئی تاہم 3 افراد بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *