تحریک انصاف کے مزید 50 رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج، دفعات کون سی لگائی گئیں، گرفتاریاں کتنی ہوئیں؟

پشاور (پاکستان امیج) دیر بالا میں تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے سے متعلق مقدمات درج کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں پر پرچے کاٹ لئے، ان پر عوام کو اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ صاحب پولیس نے 5 پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنما حراست میں ہیں۔

دوسری جانب دیر بالا میں تحریک انصاف کا آج جلسہ ہے جس کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *