پاکستان کا آئین بدقسمتی سے جابروں، آمروں اور طاقتور اشرافیہ کے نرغے میں ہے،خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاکستان امیج) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین بدقسمتی سے جابروں، آمروں اور طاقتور اشرافیہ کے نرغے میں ہے،ہمیں ایسا ایوان اور قانون منظور نہیں جہاں ظالم کو حکومت کرنے کا اختیار ہو،یہ ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء کا سوال ہے۔

کورنگی میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع گفتگو میں ان کامزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان ایک ایک ٹاؤن میں جاکر اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھ رہی ہے،کورنگی کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہوگا،کورنگی نے شہادتوں کے وہ وہ منظر بھی دیکھے ہیں جہاں ماؤں بہنوں نے اپنے جوان بیٹوں اور بھائیوں کے جنازے اٹھائے،جبر نے اپنا کام کر لیا ہے اب صبر اپنا کام دکھا رہا ہے،کل کورنگی یہ چیلنج دے گا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر کورنگی جیسا جلسہ کر کے دکھا دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جلسہ سیاسی قوت دکھانے کیلئے نہیں بلکہ اس شہر کو حق دلوانے کیلئے ہے،جلسہ اس شہر کے مینڈیٹ کو چھیننے کے خلاف ہے،کل کا جلسہ پاکستان کو اپنے مقصد پر پہنچانے کیلئے ہوگا،ایک ایسا پاکستان جہاں سب کو آزادی سے آئین و قانون کے تحت برابری کے حقوق حاصل ہوں،ہم ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتے ہیں جہاں عام پاکستانی کو انصاف مہیا ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *