ممبئی(پاکستان امیج)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کو اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے 104میچوں میں 19سنچریاں بنا کر سب کو اپنی قابلیت کے بارے میں بتا دیا ہے لہذ ا اب انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بھارتی فاسٹ باولنگ کے خلاف کھیلنا ایک امتحان ہو گا ، جسپریت بمراہ ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے باولرز کا سامنا کرنا آسان نہیں ہو گا۔گوتم گمبھیر نے کہا دوسری طرف بھارتی فاسٹ باولنگ کا بھی بابر اعظم کے سامنے پتہ لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے غیر معمولی کھلاڑی اعلیٰ درجے کے گیند بازوں کے خلاف خود کو آزمانا چاہتے ہیں۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image