دبئی (پاکستان امیج)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دبئی میں بہنوں اور خالہ سے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو ان دنوں دبئی میں موجود ہیں، وہ گزشتہ روز ہی دبئی پہنچے تھے، ان کے دبئی جانے کے بعد بہت سی قیاس آرائیاں کی گئی تھی کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو کے بعد اچانک دبئی گئے ہیں، تاہم بعد میں پارٹی قیادت کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہوں نے دبئی میں اپنی بہن بختاور بھٹو ،آصفہ بھٹو اور خالہ صنم بھٹو سے ملاقات کی،انہوں نے ملاقات کی فوٹو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بہنوں اور خالہ کے کھڑے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔
Pakistan Image