اداکارہ سجل علی نے شادی کا مشورہ دینے والے مداح کو دلچسپ جواب دیدیا

لاہور (پاکستان امیج)بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کا مشورہ دینے والے مداح کو زبردست جواب دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے شادی کا کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا گیا ہے۔سجل علی نے گزشتہ شب ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر صارفین نے کئی طرح کے تبصرے کیے، ان ہی میں سے ایک صارف نے سجل کی پوسٹ پر لکھا ‘شادی کرلو اب قیامت قریب ہے’۔

اداکارہ کی جانب سے صارف کو اس مشورے کا جواب دینا مناسب سمجھا گیا اور انہوں نے کہا ‘شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *