ٹیسٹ سیریز کھیلنے انکار، حارث روف نے ہونے والی تنقید پر ’جواب‘ دیدیا

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید پر خاصے پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔30 سالہ کرکٹر جس نے 4 سال قبل اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوں ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں رہنا چاہتے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے فاسٹ بولر کے حوالے سے کہا ‘حارث بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولرز پر تنقید کرنے والوں سے بہت ناراض ہیں، وہ لوگ جو کرکٹ کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں وہ بھی ان کی فارم پر تنقید کر رہے ہیں اور ورلڈکپ کے میچوں کے دوران ان کی مسلسل وکٹیں نہ لینے پر سوالات اٹھا رہے ہیں’۔

حارث کے قریبی ذرائع کے مطابق ‘ایک فاسٹ بولر کو ذہنی طور پر فٹ اور بڑے وقت کی کرکٹ کے لیے تیار ہونا ضروری ہے، حارث رؤف کا ماننا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر صحیح حالت میں نہیں ہیں جہاں آپ کو پورے 5 دن چوکنا رہنا ہوتا ہے’۔

ذرائع نے کہا کہ حارث کا خیال تھا کہ انہیں ٹیسٹ اور دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار رہنے کے لیے کھیل کے مختصر ورژن (ٹی ٹوئنٹی) پر توجہ دینی چاہیے، اسی لیے انہوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *